یوتھ ماہانہ کارکردگی و الیکشن کمپین 2013)) امونیا کے ایک مقامی ہوٹل میں pmln یوتھ کے کارکنان کی میٹنگ بلائی گئی

ایتھنز : یوتھ ماہانہ کارکردگی و الیکشن کمپین 2013)) امونیا کے ایک مقامی ہوٹل میں pmln یوتھ کے کارکنان کی میٹنگ بلائی گئی جس میں صدر چودھری خلیل ،جنرل سیکرٹری ظہیر اعوان ،چیئرمین چودھری عمر ،وائس چیئرمین عبدالرزاق ڈار،راجہ شببر ،رانا ثاقب اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

یٹنگ کا ایجنڈا الیکشن کمپین 2013 تھا.جس میں جنرل سیکرٹری ظہیر احمد اعوان نے یوتھ ونگ کے کارکنان کو 4 حصوں میں تقسیم کیا اور مختلف مقامات پر الیکشن کمپین کے حوالے سے ذمہ داریاں کے گئیں.راجہ شببر صاحب کو پیرستری،ایغالیو اور کولونوس میں ذمہ داریاں سونپی گئیں.چودھری عمر کو امونیا ،کپسیلی ،اتیکی اور کالی تھیا میں ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

چودھری خلیل کو سیما تاری ،اینو فیتا،نیایونیا اور کوکینومیلو کی ذمہ داری دی گئی.عبدالرزاق ڈار کو پیریاس ،نیکیا اور گلفادہ میں الیکشن کمپین کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

ظہیر احمد اعوان کو کورینتھوس،میگارہ،نیایونیا ،الف سینا اور دیگر مقامات پر ذمہ داریاں سونپی گئیں۔کارکنان نے میٹنگ کے بعد سے ہی اپنی سرگرمیاں شروع کر دیں اور اپنے اپنے علاقے میں الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے کی۔