نیب نے اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم مقرر کردی ہے۔
توقیر صادق کی گرفتاری کے لیے اخبارات میں اشتہارات دے دیئے گئے۔ سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے توقیر صادق کی گرفتاری کے لے اکتیس دسمبر تک مہلت مانگی تھی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل عدالت عظمی کا دو رکنی بینچ توقیر صادق کے حوالے سے کیس کی سماعت کررہا ہے۔
توقیر صادق پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین اوگرا کی حیثیت سے کرپشن کی ہے اور اسی سلسلے میں عدالت میں ان پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں تاہم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو گرفتار کرنے سے متعلق عدالتی حکم بھی جاری ہوچکے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔