کراچی (جیوڈیسک)مرکزی بینک کی نصیحت کو شیڈول بینکوں نے سنی ان سنی کر دیا۔ ہفتے بھر میں حکومت پاکستان کو نئے قرض کی مد میں باسٹھ ارب روپے فراہم کر دئیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق پچیس جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے تک شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم آٹھ سو تریسٹھ ارب سے تجاوز کر گیا۔ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کو مزید اڑتیس ارب کی ادائیگی کی گئی۔مرکزی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بینکوں کو حکومت پاکستان کے ساتھ نجی شعبے کو قرض دینے کی نصیحت کی تھی۔