fbpx

ابن انشا

Ibn-e-Insha

Ibn-e-Insha

نام :: شیر محمد خان

تاریخ پیداءش :: 15/6/1927

11/1/1978 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: شاعر، مزاح نگار

ابن انشا جالندھر کے ایک نواحی گائوں میں پیدا ہوئے۔ 1946 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور 1953 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962 میں نشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔

ابن انشا شاعر، مزاح نگار، اصلی نام شیر محمد خان تھا۔ جالندھر کے ایک نواحی گائوں میں پیدا ہوئے۔ 1946 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور 1953 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1962 میں نشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ٹوکیو بک ڈوپلمنٹ پروگریم کے وائس چیرمین اور ایشین کو پبلی کیشن پروگریم ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن تھے۔

روزنامہ جنگ کراچی اور روزنامہ امروز لاہورکے ہفت روزہ ایڈیشنوں اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں ہلکیفکاہیہ کالم لکھتے تھے۔ دو شعری مجموعے، چاند نگر 1900 اور اس بستی کے کوچے میں 1976 شائع ہوچکے ہیں۔ 1960 میں چینی نظموں کا منظوم اردو ترجمہ (چینی نظمیں)شائع ہوا۔ یونیسکو کیمشیر کی حیثیت سے متعدد یورپی و ایشیائی ممالک کا دورہ کیا تھا۔

جن کا احوال اپنے سفر ناموں چلتے ہو چین چلو، آوارہ گرد کی ڈائری، دنیا گول ہے اور ابن بطوطہ کے تعاقب میں اپنے مخصوص طنزیہ و فکاہیہ انداز میں تحریر کیا۔ اس کے علاوہ اردو کی آخری کتاب اور خمار گندم ان کے فکاہیہ کالموں کے مجموعے ہیں۔