شمالی وزیرستان : قبائل میں تصادم، سات افراد ہلاک

north waziristanمیران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل شوال میں میامی قبائل کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق میامی قبائل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا،جو بعد ازاں باقاعدہ جھڑپ میں تبدیل ہو گیا، اس دوران بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔