آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ

chief of army

chief of army

پشاور : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی افسروں اور جوانوں کے قربانیوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے دو ہزار خاندانوں کی رہائش کا قابل تعریف انتظام کیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف کو بتایا گیا کہ کرم ایجنسی میں مقامی آبادی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مطالبے پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

آپریشن کا مقصد شمالی وزیرستان اور فاٹا کے دہشتگردوں کے درمیان رابطہ منقطع کرنا ہے۔ آرمی چیف کوبتایا گیا کہ آپریشن میں شریک سیکیورٹی فورسزکو دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ اڑھائی ماہ میں پانچ افسروں سمیت انہتر جوان شہید ہو چکے ہیں۔