اداکارہ جوہی چاولہ چوالیس برس کی ہو گئیں

juhi chawla

juhi chawla

بالی ووڈ کی شوخ اداکارہ جوہی چاولہ آج اپنی چوالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کالج کے زمانے میں مس انڈیا اور اداکارہ بننے کا خواب دیکھنے والی جوہی چاولہ کے سارے خواب ایک ایک کر کے سچ ثابت ہوگئے۔
جوہی نے انیس سو چوراسی میں مس انڈیا کا تاج اپنے سر سجایا اور فلم انڈسٹری میں داخل ہوگئیں۔ جوہی کی پہلی فلم تو سلطنت تھی لیکن وجہ شہرت قیامت سے قیامت تک بنی۔
فلم کی کامیابی کے بعد جوہی چاولہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کامیاب فلموں میں ڈر،ہم ہیں راہی پیار کے،یس باس،عشق،مائی برادر نکھل،پھر بھی دل ہے ہندوستانی اور دیگر شامل ہیں۔جوہی چاولہ کا فلمی سفر ابھی جاری ہے ۔