دبنگ ٹو میں مصروف سوناکشی نے عباس مستان کو جواب دے دیا

sonakshi

sonakshi

بالی ووڈ فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم دبنگ ٹو کے لیے اپنی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں، جس کیلئے انہوں نے مشہور پروڈیوسر عباس مستان کو بھی جواب دے دیا ہے۔
سلمان خان کی فلم دبنگ کی کامیابی کے بعد شوبز کی دنیا میں سوناکشی کی جیسے لاٹری کھل گئی، وہ راتوں رات سپر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوجائیں گی، یہ تو دبنگ گرل کو خود بھی اندازہ نہیں تھا۔
دبنگ میں سوناکشی کی کامیابی نے بڑی اداکاراں کو پریشانی میں ڈال دیا، دبنگ کی کامیابی کے بعد تو ان کے لیے فلموں کی جیسے لائن لگ گئی لیکن سوناکشی نے صرف منتخب فلموں کو ہی سائن کیا۔ سوناکشی دبنگ ٹو کیلئے اتنی مگن ہوگئی ہیں کہ انہوں نے عباس مستان جیسے بڑے پروڈیوسر کی فلم ریس ٹو میں بھی کام کرنے سے صاف انکار کردیا اور بہانا بنایا کہ ان کے پاس وقت کی کمی ہے۔ دبنگ ٹو میں سوناکشی کے ہیرو بنیں گے . سلمان خان بڑے پردے پر ان کی جوڑی کو دوبارہ لوگ کتنا پسند کرتے ہیں یہ تو دبنگ ٹو کی رلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔