استور میں بارش ، برفباری ، بیشترعلاقوں میں موسم خشک

Snow

Snow

استور (جیودیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کا راج شروع ہوگیا ہے۔ استور اور گردونواح میں بارش ہوئی ہے جبکہ پہاڑوں پربرف پڑی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ اور راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ہے۔

استور میں گزشتہ روز درجہ حرارت ایک ، اسکردو میں دو، ہنزہ، کالام میں چار، گلگت میں پانچ سینٹی گریڈ رہا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت تینتیس، لاہور، فیصل آباد میں چونتیس سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔