اسرائیل کی دھمکیوں پرفکرمند نہیں ، احمدی نژاد

ahmadi nejad

ahmadi nejad

ایران (جیوڈیسک) ایرانی صدر احمد نژاد نے کہاکہ وہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی دھمکیوں پر فکر مند نہیں ہیں، ہم اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

اس سے پہلے جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جوہری پروگرام کو تحفظ فراہم کر رہی ہیاور اقوام متحدہ کے چارٹر کیبرخلاف آذادی اظہار کا غلط استعمال کیاجارہا ہے، احتجاج کیباوجوداسلام مخالف ویڈیو پر ان کی خاموشی کا کیاجواز ہے۔