امریکا : ڈیموکریٹس کنونشن میں صدر اوباما کی نامزدگی

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک)دوسری مدت کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار صدر براک اوباما کو ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں رسمی طور صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کردیا گیا۔شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے صدر براک اوباما کی نامزدگی کا رسمی اعلان کیا۔

بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کے بہتر مستقبل اور خوابوں کی تکمیل کے لئے صدر اوباما کو دوبارہ منتخب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اوباما کو بدترین معاشی حالات ورثے میں ملے۔ کوئی بھی صدر چار سال میں معاشی بہتری نہیں لا سکتا۔ اس لئے صدر اوباما کو دوسرا موقع دیا جانا چاہئے۔کلنٹن نے مخالف ریپبلکن پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس صدر براک اوباما کا کوئی متبادل موجود نہیں۔