امریکا کی حکومت گرانے کے لیے نئی منصوبہ بندی

syria

syria

امریکا (جیوڈیسک) امریکا نے شام کی حکومت کو گرانے کیلیے باغیوں کے ساتھ مل کر نئی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ دیرہ میں جنازے کیدوران راکٹ حملوں سے ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ باغیوں نے الیپو کے جنوبی ضلع پر کنٹرول کا دعوی کردیا۔

دیرہ میں جنازے کے دوران مارٹر گولہ داغا گیا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ آزاد زرائع کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج میں لوگوں کو بھاگتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ شامی سکیورٹی فورسز نے الیپو میں بھرپور کارروائی کی اور باغیوں کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ہیومن رائٹس گروپ نے دعوی کیا ہے کہ ڈیرہ راکٹ حملے میں کم سے کم ساٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب باغیوں نے الیپو کے داخلی ضلعے صلاح الدینی پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔