امریکہ اور برطانیہ بشار الاسد کو سیاسی پناہ دینے پر رضامند

Bashar al Assad

Bashar al Assad

میکسیکو : (جیو ڈیسک) امریکہ اور برطانیہ شام میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے انتقال اقتدار کے بعد شام کے صدر بشار الاسد کو سیاسی پناہ دینے پر غور کر رہے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ پیش رفت میکسیکو میں باراک اوبامہ اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات میں روسی صدر کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل ملنے پر سامنے آئی ہے۔ ایک برطانوی اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر بشارالاسد شام میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے اقتدار اور عبوری کونسل کے حوالے کرنے پر رضامند ہوتے ہیں تو برطانیہ ان کو محفوظ راستہ حتی کے سیاسی پناہ دینے پر رضامند ہوسکتا ہے۔ اخبار کے مطابق میکسیکو میں امریکی اور برطانوی رہنما روسی صدر کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ وہ بشارالاسد کی مزید حمایت سے دستبردار ہوجائیں۔