ملکہ برطانیہ کو ملنے والے سالانہ الاؤنسز میں اضافہ

British Queen

British Queen

برطانیہ : (جیو ڈیسک) ملکہ برطانیہ کو ملنے والے الائونسز بڑھ کر 3 کروڑ 60 لاکھ پائونڈز سالانہ تک پہنچ گئے۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو ذاتی اخراجات کیلئے ملنے والے سالانہ الائونسز 20 فیصد بڑھ کر تین کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز ہوگئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی ذاتی جائیداد جو کہ کرائون ایسٹیٹ کہلاتے ہیں سے ملکہ کو حاصل ہونے والا منافع مارچ 2012 تک بڑھ کر ریکارڈ 24 کروڑ دو لاکھ پائونڈز ہوگیا ہے۔ لندن کے ریجنٹ سٹریٹ اور سینٹ جیمز ڈسٹرکٹ میں دکانیں اور دیگر جائیداد سے کرائے کے مد میں ملکہ برطانیہ کو حاصل ہونے والی آمدنی تین کروڑ پائونڈ سے بڑھ کر تین کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز ہوگئی ہے۔ کرائون ایسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھے نتائج ہیں جس سے ہر کسی کو خوشی ہوگی۔