امریکہ جاپان مشترکہ میزائل نظام کی تنصیب پر متفق

amrica japan

amrica japan

امریکہ /جاپان(جیوڈیسک)جاپان اور امریکہ مشترکہ میزائل سسٹم کی تنصیب پر رضا مند ہوگئے ہیں، میزائل سسٹم کی تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیوں کے پیش نظر دفاعی تدارک کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے حکام میزائل نظام کی تنصیب پر رضامند ہوگئے ہیں۔ میزائل نظام کی تنصیب کیلئے حتمی تعین نہیں کیا گیا تاہم یہ واضح ہے کہ وہ جاپان کے جنوب میں نصب کیا جائیگا۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نظام اوکنیاوا میں نصب نہیں ہوگا۔ جاپانی حکام کے مطابق میزائل نظام کی تنصیب براہ راست چین کے خلاف نہیں بلکہ خطے کو شمالی کوریا کی جارحیت سے محفوظ بنانا ہے۔