میکسیکو میں 17 افراد کی لاشیں برآمد

mexico

mexico

میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو کی مغربی ریاست میں ایک شاہراہ پر سے 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں زنجیروں سے باندھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے کہا کہ ٹرکوں میں سوار کچھ لوگ سڑک کنارے رکے اور لاشیں وہاں پھینک کر فرار ہو گئے۔ کوروناڈو کا کہنا تھا کہ ان افراد کو ایک دوسری ریاست میں قتل کیا گیا اور جالیسکو میں پھینک دیا گیا۔ جالیسکو کی سرحدیں میشوانکن سے ملتی ہیں۔

دونوں سرحدیں ملک سے منشیات سے متعلق تشدد سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ 2006 میں حکومت کی جانب سے منشیات سمگلرز گروہوں کے خلاف وفاقی فوج کو آپریشن کا حکم جاری کرنے کے بعد سے میکسیکو میں منشیات سے متعلق تشدد کے واقعات میں 60 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان گروہوں کے درمیان جنگ زیادہ تر امریکہ کے لئے منشیات سمگلنگ راستوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ہورہی ہے تاہم یہ جنگ مقامی جرائم پیشہ عناصر کے کنٹرول کے معاملے پر بھی ہو رہی ہے۔ تشدد کے سلسلے میں شدت نظر آرہی ہے۔