امریکی فوجیوں کی خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ

U.S. Troops

U.S. Troops

امریکہ(جیوڈیسک)سال 2012 میں گزشتہ سال کی نسبت امریکی فوجیوں کی خود کشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال 2012 کے دس مہینوں میں حاضر سروس امریکی فوجیوں کے خود کشی کرنے کے رحجان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں 20 امریکی فوجیوں نے خود کشی کی جبکہ 2012 میں کی جانیوالی خود کشیوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔ امریکی فوج افسران کے مطابق خود کشیوں کے رحجان میں اضافے کی وجہ جنگی تنا بتایا جاتا ہے۔