اوباما آج دوسری مدت کیلئے صدارتی امیدوار مقرر ہوں گے

Obama

Obama

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی صدربراک اوباما کو آج دوسری مدت کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدوار مقررکیا جا رہا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کا تین روزہ قومی کنونشن ریاست نارتھ کیرولینا میں جاری ہے۔ کنونشن کے  دوسرے روز سابق صدر بل کلنٹن نے براک اوباما کو دوسری مدت کے لئے پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر آج کنونشن سے خطاب کے دوران نامزدگی قبول کرنے کا رسمی اعلان کریں گے۔ خطاب کے دوران باراک اوباماکی جانب سے آئندہ کی پالیسیوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔