ترکی: تارکین وطن سے بھری کشتی الٹ گئی، 58 افراد ہلاک

boat

boat

ترکی(جیوڈیسک) ترکی کے قریب سمندر میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھری کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے اٹھاون افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کشتی بحیرہ اسود کے راستے یورپ جا رہی تھی۔ کشتی میں سوار بیشتر افراد کا تعلق عراق اور شام سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں نوعمر بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ترک حکام موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 46 افراد کو زندہ بچا لیا۔ کشتی کے عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔