اوباما دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ میانمار کا کرینگے

 President Obama

President Obama

امریکہ(جیوڈیسک)دوسری بار صدر منتخب ہونے کے بعد براک اوباما سب سے پہلا غیر ملکی دورہ میانمر کا کریں گے۔براک اوباما کا یہ دورہ تاریخی مانا جا رہا ہے کیونکہ وہ میانمرجانے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔

17 نومبر سے شروع ہونے والے اس دورے کے دوران براک اوباما کی ملاقات اپوزیشن لیڈر آنگ سانگ سوچی اور صدر تھین سین سے ہوگی۔باراک اوباما 17 سے 20 نومبر تک تین ممالک میانمر، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے دورے پر ہوں گے۔