امریکی صدارتی انتخابات سرمایہ کاروں کے درمیان جنگ تھی، احمدی نژاد

Mahmoud Ahmadinejad

Mahmoud Ahmadinejad

ایران (جیوڈٰسک)ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی صدارتی انتخابات کو سرمایہ کاروں کی جنگ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریسی فورم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات حقیقت میں سرمایہ کاروں کی جنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویدار ملک امریکہ ابھی بھی نو آبادیاتی نظام کا غلام نظر آتا ہے جبکہ ملک میں بڑے پیمانے پر حقوق انسانی کی بھی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکہ کو پہلے اپنے شہریوں کے حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے۔