اٹک : نواز شریف کے آج کے جلسے کی تیاریاں مکمل

Rally

Rally

اٹک : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جلسہ لالہ زار گراؤنڈ میں کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگی ذرائع کے مطابق جلسے میں ہزاروں افراد کے آنے کی توقع ہے جبکہ گراؤنڈ مین چھ ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں انتظامیہ نے سیکیورٹی کیلیے ڈیڑھ ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ نواز شریف آج اٹک میں جلسہ سے خطاب کر یں گے شہر میں جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور جھنڈے لگ گئے۔