ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا

iran

iran

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی بحریہ کی جاری نیول مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کرے گا۔
ایرانی بحریہ کے نائب کمانڈر ایڈمرل محمود موسوی کے مطابق ایران ہفتے کے روز خلیج فارس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے علاوہ دیگر میزائل کے تجربات کرے گا ۔ ان میزائلوں کا تجربہ مشقوں کے آخر میں کیا جائے گا۔ واضح رہے ایران کی تیل کی رسد روکنے کی دھمکی کے بعد خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔