ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجرب

Iran

Iran

ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔میزائل تجربات خلیج میں جاری جنگی مشقوں کے دوران کئے گئے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زمین سے سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سمیت متعدد میزائل تجربات کئے گئے ہیں جو کامیاب رہے۔
اس سے پہلے دوہزارنو میں فوجی مشقوں کے دوران ایران نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری کا تجربہ کیا تھا جو مشرق وسطی میں موجود اسرائیلی اور امریکی فوجی اڈوں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا نے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔