ایران میں طلبہ سے بھری بس الٹ گئی ، 21 جاں بحق

Iran Bus Crash

Iran Bus Crash

ایران (جیوڈیسک) ایران میں طلبہ سے بھری بس الٹنے کے نتیجے میں 21 طلبہ جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔ سینئر پولیس آفیسر کرنل رضا نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ جنوب مغربی ایران میں تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

کرنل رضا کا کہنا تھا کہ بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے پھسلن تھی اور ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ 23 زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے طلبہ کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔