ایران کا جوہری تنازع ،ممکنہ امریکی سینیٹرز کی حمایت

obama

obama

ایران کوجوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے امریکا کے ممکنہ حملے کی سینیٹرز کے ایک گروپ نے حمایت کردی ہے جبکہ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی فوجیں دو ہزار چودہ کے آخرتک افغانستان چھوڑ دیں گی۔

سینیٹ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین لائبرمین سمیت دیگر ارکان نے کہا کہ اگر براک اوباما ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرتے ہیں تو کانگریس ان کی حمایت کرے گی۔ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے باز رکھنے کیلئے کوئی بھی آپشن استعمال کرسکتا ہے۔

دوسری جانب صدراوباما نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات کے باوجود امریکی فوجی دو ہزار چودہ تک وطن واپس آجائیں گے اور فوجیوں کا انخلا مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔ انخلا کے بعد افغان سیکورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔