ایران کا گستاخانہ فلم کے خلاف آسکر ایوارڈز کا بائیکاٹ

iran boycott oscar awards

iran boycott oscar awards

ایران (جیوڈیسک) ایران نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آسکرایوارڈ کابائیکاٹ کردیا۔ فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکرمیں جیتنے کی دوڑ میں جہاں ہر کوئی ہے تیار، وہیں ایران نے اس کا کردیا ہے بائیکاٹ۔ فلم کیوب آف شگرکو آسکر میں انٹری کرنے کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔

لیکن امریکہ کی طرف سے گستاخانہ فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد ایران نے فلم کو مقابلے سے باہر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ایرانی کلچرل منسٹر کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ فیسٹول کا بائیکاٹ اس وقت تک کریں گے جب تک فلم پر معافی نہیں مانگی جائے گی۔ گزشتہ برس ایرانی فلم دی سیپیریشن نے بیسٹ فارن فلم کا آسکرایوارڈ جیتا تھا۔