ایشیا کی اسٹاک مارکیٹ تین ماہ سے خسارے کا شکار

asian stock

asian stock

کراچی : (جیو ڈیسک) یورپ کی معاشی نا ہمواری نے ایشیا میں کساد بازاری کو جنم دینا شروع کر دیا ،گزشتہ تین ماہ سے ایشین اسٹاک مارکیٹ مسلسل خسارے کا شکار ہے۔مارکیٹ سروے کے مطابق یورپ اور خاص طور پر یونان کی ابتر معاشی صورتحال نے ایشیا کے خطے کی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں،ایشیا پیسیفک کے مطابق جنوری سے اب تک چھ فیصد سے لے کر نو اعشاریہ تیرہ تک مارکیٹ میں گراوٹ آئی ہے ۔