ایمسٹرڈم ایئرپورٹ پربم کی اطلاع،عمارت خالی کرالی گئی

Schiphol airport

Schiphol airport

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کے ایئر پورٹ کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کرالیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایمسٹرڈم ایئرپورٹ پولیس نے بم کی اطلاع ملنے کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک دو ویٹنگ لائونجز کو مسافروں سے خالی کرالیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اور اسپیشل ٹیمیں ایئرپورٹ لائونجز کی تلاشی لے رہی ہیں۔ ایمسٹرڈم کا شفول ایئرپورٹ کا شمار یورپ کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔