بحری قزاقوں نے روسی آئل ٹینکر کے عملہ کو رہا کر دیا

sea pirates

sea pirates

گنی (جیوڈیسک)گنی کے ساحلی علاقے میں بحری قزاقوں نے ہائی جیک کئے گئے روسی آئل ٹینکر کے عملے کو رہا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق روسی کمپنی الفا میرین کریو سروسز کے سربراہ اولیگا کرائیشینکو نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ قزاقوں نے آئل ٹینکر سے تین ہزار ٹن پٹرول پمپ کرنے کے بعد عملے کو بحفاظت رہا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر ساحلی علاقے ٹوگو میں منگل کے روز ہائی جیک کیا تھا۔