برازیل: بس اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

brazil bus

brazil bus

ریوڈی جنرو: برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنرو میں پولیس نیایک بس کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق بس میں بیس مسافر سوار تھے۔ اغوا کاروں نے دس مسافروں کو رہا کردیا جب کہ دس کو یرغمال بنا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔ کارروائی کے دوران اغوا کاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔