بلغاریہ بس دھماکہ:6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کا الزام ایران پرعائد

netanyahu

netanyahu

اسرائیل (جیو ڈیسک)اسرائیل نے بلغاریہ میں بس دھماکے میں چھ اسرائیلیوں کی ہلاکت کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ بلغارین پولیس واقعے کی تحقیقات میں ممکنہ وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیات کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ بلغاریہ بس دھماکے میں چھ اسرائیلیوں کی ہلاکت میں ایران ملوث ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل جوابی کارروائی کرے گا۔ دوسری جانب بلغارین حکام کا کہنا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے واقعے میں خود کش دھماکے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جائے حادثہ کے قریب موجود لوگوں سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔