بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون پیٹریاس کی خاندانی دوست نکلی

David Petraeus

David Petraeus

امریکہ(جیوڈیسک)ڈیوڈ پیٹریاس کا بھانڈہ پھوڑنے والی خاتون ان کی اپنی خاندانی دوست نکلی۔امریکی اخبار کے مطابق فلاڈیلفیا کے شہر ٹیمپا میں رہنی والی خاتون کیلی اور ان کے شوہر ڈاکٹر اسکاٹ۔۔۔ ڈیوڈ پیٹریاس اور ان کی اہلیہ ہولی کے مشترکہ دوست نکلے۔

کیلی نے ایف آئی اے کو اطلاع دی تھی کہ ڈیوڈپیٹریاس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انہیں دھمکی آمیز ای میلز کر رہی ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے ڈیوڈ پیٹریاس کی محبوبہ پالا براڈویل کی نگرانی شروع کر دی تھی اور اس کے ڈیوڈ پیٹریاس سے تعلقات کا پتہ چلا تھا۔۔ ڈیوڈ پیٹریاس نے اسی خاتون سے تعلق کی سزا اپنے عہدے سے استعفی دے کر پائی ہے۔