بیجنگ میں سجا موسیقی کا میلہ

music Festival

music Festival

بیجنگ: (جیو ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا آغاز اسٹابیری میوزک فیسٹول کا جس کا لطف اٹھانے پہنچ رہے ہیں موسیقی کے دیوانے جوق در جوق۔ شہرہ آفاق بینڈ بیٹلز کے مشہور گانے اسٹرابری فیلڈز فور ایور سے متاثر ہوکر رکھے جانے والے اسٹربیری میوزک فیسٹول میں دنیا بھر کے ساٹھ سے زائد میوزک گروپس حصہ لے رہے ہیں۔

فیسٹول میں روایتی موسیقی کو بھی جدید انداز سے پیش کیا جا رہا ہے۔چار سال قبل شروع ہونے والے فیسٹول نے چین میں پاپ میوزک کو مقبول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب اسی طرز کے دیگر میوزک فیسٹول بھی منقعد کئے جا رہے ہیں۔