مینا کماری کو مادھوری کا سلام، گانا تھارے رہیو پر رقص کریں

madhuri meena

madhuri meena

ممبئی: (جیو ڈیسک) مادھوری ڈکشت فلم بینوں کے دل کی دھڑکنیں ایک بار پھر بڑھانے والی ہیں۔ دھک دھک گرل نے بالی ووڈ لیجنڈ مینا کماری کو ٹریبوٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو فلمیں سائن کرنے والی امریکا ریٹرن اداکارہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے سے پہلے چھوٹی اسکرین پر ڈانس رئیلٹی شو میں جج کے فرائض ادا کریں گی۔ شو کے آغاز پر مادھوری ڈکشت مینا کماری کی سن انیس سو بہتر میں ریلیز کی گئی کلاسک فلم پاکیزہ کے گانے تھارے رہیو۔۔میں رقص کا جادو جگائیں گی جسے سروج خان نے کوریوگراف کیا ہے۔

مادھوری نے اس موقع کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان کا ایک خواب پورا ہو جائے گا۔