عامرخان ایوارڈ فنکشن میں شرکت کے لئے رضامند

Aamir khan

Aamir khan

ممبئی: (جیو ڈیسک) کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔مسٹر پرفیکٹ نے ناں ناں کر کے بالاخر ایوارڈ فنگشن میں شرکت کی حامی بھر لی۔ عامر خان کل دادا صاحب پھالکے اکیڈمی ایوارڈ میں شریک ہوں گے۔ اکیڈمی ایوارڈ کے آرگنائزر اشوک شیکھر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان نے آدھے گھنٹہ کے لئے تقریب میں شرکت کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

عامر خان بھارتی سینما کے سو بر س مکمل ہونے پر تقریب کے دوران دادا صاحب پھالکے کے مومی مجسمے کی رونمائی بھی کریں گے۔