تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کا اہم اجلاس ہوا

گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ضلعی دفتر تحریک منہاج القرآن جی ٹی ایس چوک منعقد ہوا ، جس میں ضلع بھر سے حلقہ پی پی جات کی تنظیمات کے عہدیداران موجود تھے ، چوہدری اظہر محمود یونان ، چوہدری ظفر اقبال ککرالی فرانس کی خصوصی شرکت ، ضلعی کوارڈی نیٹر زاہد الحسینی نے ضلع گجرات حلقہ پی پی جات کے صدور سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان 23دسمبر 2012کو آمد پر تیاریوں کی رپورٹ حاصل کی۔

مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کو پیش کی اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک منہاج القرآن 23دسمبر کو لاہور مینار پاکستان پر ملین لوگ جمع کر کے اپنا پر امن موجودہ انتخابی نظام سے بیزاری اور خاتمہ کے لیے میڈیا کو ریکارڈ کرائے گی ، اس موقع پر حاجی محمد اکرم ، علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری ، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، چوہدری سرور وڑائچ ، میاں ندیم القادری ، حاجی صفدر رندھاوا ، مرزا خالد محمود مغل ، محمد عباس ڈنگہ ، عبدالوحید ڈنگہ ، میاں قمر محمود ، ڈاکٹر غلام مصطفی دیونہ ، چوہدری حافظ اسجد محمود دیونہ ، مرزا طارق بیگ ، قیصر محمود چوہان ، ناصر عزیز مغل ، چوہدری منظور لنگڑیال ، ملک محمد اشرف اعوان ، چوہدری محمد عنصر ، سید تقویم احسن ، راشد محمود غوری ، علامہ محمد اکرم کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداران موجود تھے ۔