ترکی : سیکیورٹی فورسز نے جھڑپوں میں 15 کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا

Police Clashes

Police Clashes

ترکی : (جیوڈیسک) ترک عہدے داروں نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز ملک کے جنوبی علاقے میں جھڑپوں کے دوران15 کرد باغیوں کو، جو سب خواتین تھیں، ہلاک کر دیا ہے ۔ ترک وزارت داخلہ نے کہاہے کہ ترک فوجیوں اور باغی کردوں کی تنظیم، کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے، کے ارکان کے درمیان یہ جھڑپیں کرد اکثریتی صوبے بٹلس کے ایک دیہی علاقے میں ہوئیں۔وزارت دفاع کا کہناہے کہ ایک مقامی محافظ بھی مارا گیا۔ترکی اور بین الاقوامی کمیونٹی کے بہت سے دوسرے ملک پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

کردوں نے 1984 میں جنوبی مشرقی ترک علاقے کی خودمختار ی کے لیے ہتھیار اٹھائے تھے۔28 سال سے جاری اس تنازع میں اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔