تلہ گنگ : عافیہ کی رہائی کے لئے آپ حکومتی کردار سے کس حد تک مطمئن ہیں ؟ اگر حکومت سنجیدہ کوشش کرتی تو کیا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن تھی؟

Aafia Siddiqui

Aafia Siddiqui

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی : ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے حکومتی کردار سے قطعی مطمئن نہیں مجھے تو اپنی بہن چاہیئے حکومت کے آنسو یا جھوٹے وعدے نہیں۔کردار تو اس وقت ہوتا جب حکومت عافیہ کے لئے کچھ کوشش کرتی۔یہاں تو معاملہ یکسر مختلف ہے۔

حکومت پاکستان نے آج تک عافیہ کی رہائی کے لئے کبھی کوشش ہی نہیں کی۔لہذا میں بر ملا اس بات کا اظہار افسوس کے ساتھ کرتی ہوں کہ عافیہ کے لئے حکومت پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔جہاں تک حکومت کی سنجیدگی کا تعلق ہے گذشتہ 6 ماہ کے دوران چار امریکی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا۔ان تمام وفود کے دورے کا مقصد عافیہ کی رہائی کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔

پہلا دور ہ سابق امریکی اٹارنی جنرل رمزے کلارک نے کیا تھا اور انہوں نے ہی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر یہ واضح کر دیا تھا کہ اگر پاکستان عافیہ کی رہائی کیلئے امریکی صدر بارک اوبامہ کو خط لکھے تو عافیہ کی رہائی جلد ممکن ہو سکتی ہے۔