ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے ، راجہ اظہر اقبال

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈ فائونڈیشن نے تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے ہمیشہ بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آج ریڈ فائونڈیشن کی زیر تعلیم طالبہ نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو ریڈ فائونڈیشن کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے۔

آئندہ آنیوالی نسلیں با شعور اور اخلاقیات سے بھر پور مزین ہوں گی اس پر ریڈ فائونڈیشن کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور راجہ اظہر اقبال نے ریڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ گولڈ میڈل سرمنی 2011-12کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ریڈ فائونڈیشن نے بہت کم عرصہ کے دوران شاندار اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ریڈ فائونڈیشن آزاد کشمیر بھر کے اندر منفرد انداز سے تعلیم کے فروغ او ر ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ریڈ فائونڈیشن کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کا اعتراف اعلیٰ تعلیمی حلقوں نے بھی کیا ہے۔

جہاں پر ایجوکیشن ضروری ہے وہاں پر بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں ریڈ فائونڈیشن تعلیم کیساتھ ساتھ نئی نسل کی کردار سازی بھی کر رہی ہے جس سے آئندہ آنیوالی نسلیں پڑھی لکھی اور باشعور ہونگی انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن سپورٹس کے شعبہ میں خدمات سر انجام دے سکتی ہے ریڈ فائونڈیشن اس حوالے سے لائحہ عمل اپنائے تا کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کا فرض ہے کہ وہ
اپنے بچوں کی تربیت پر غور کریں ہم نے بھی پرائیوٹ سیکٹر کے اندر ہیلتھ اور ایجوکیشن میں سماہنی اور بنڈالہ کے اندر کام شروع کیا ہے۔

علاقہ کے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ڈونرز کو بلا کر حوصلہ افزائی کروائینگے انہوں نے اپنی طرف سے ریڈ فائونڈیشن کیلئے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ فائونڈیشن سٹاف کے جنرل منیجر محمد اسلم اعجازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈفائونڈیشن نے بڑی مشکل حالات میں ادارے کا آغاز کیا اس وقت یقین نہیں آتا تھا کہ اتنا بڑا کام شروع ہو گیا ہے۔

یہ ایک دیوانے کا خواب لگتا تھا لیکن ہمارے لوگوں کے اپنے مقصد کیساتھ لگن اور اعتماد نے اس مشکل ترین کام کو کر دکھایا بھمبر ریجن آج مبارکباد کا مستحق ہے بھمبر ریجن نے بورڈ کے اندر ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں جس سے ادارہ کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ریڈ فائونڈیشن کا اصل مقصد بچے کی شخصیت اور اسکے کردار کی تعمیر ہے بھمبر ریجن کو نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے سردار محمد رزاق خان کنٹرولر کالجز ، ریجنل منیجر ریڈ فائونڈیشن صابر حسین صابر۔

ذوالفقار علی، عروا عزیز، محمد دانیال خان، تحسین رفیع نے بھی خطاب کیاجبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری ظہیر نے ادا کئے دریں اثناء ریڈ فائونڈیشن سکولز و کالجز ضلع بھمبر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں گولڈ میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے آخر میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔