سونم کپور چلیں دہلی میں اپنا فلمی کیریئر بنانے

sonam kapoor

sonam kapoor

ممبئی : (جیو ڈیسک) سونم کپور فیملی کی ہر بات نرالی ہے تو پھر یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ سونم ہواؤں کے مخالف نہ چلیں۔آج کل سونم کپورکا رخ ہے شمال کے شہر دہلی کی جانب۔

یہ چنچل سی لڑکی ہے انیل کپور خاندان کی وہ الہڑ دوشیزہ جو ہواؤں کے دوش پر چلنے کے بجائے مخالف سمت چلنے کو ترجیح دیتی ہے۔اگر یقین نہ آئے تو دیکھ لیجئے کہ کتریناکیف،دپیکا اور سوناکشی کی کوشش ہے کہ وہ بھارت کے جنوب یعنی ممبئی کی فلم نگری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں مگر جناب سونم کپور بضد ہیں کہ وہ بھارت کے شمال یعنی دہلی میں ہی اداکاری کے اس استھان کو چھوئیں گی جو فلمی تاریخ میں ایک نیا باب ہوگا۔

سونم کہتی ہیں کہ ان کی آنے والی فلم رانجھنا اور بھاگ ملکہ بھاگ ان کے فلمی کیریئر کے بھاگ جگا دے گی۔