سونے کی قیمت 7 سو روپیہ اضافہ سے ساٹھ ہزار ایک سو ہوگئی

Gold

Gold

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) یورپین سینٹرل بینک کے طرف سے لامحدود تعداد میں بانڈز خریدنے کی خبروں نے عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا کر دیا، فی اونس قیمت چھ ماہ بعد دوبارہ سترہ سو ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں سترہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت سات سو روپے کے اضافے سے ساٹھ ہزار ایک سو روپے اور دس گرام کی قیمت میں چھ سو روپے کے اضافے سے اکاون ہزار پانچ سو چودہ روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بیس روپے کے اضافیسے ایک ہزار نوے روپے فی تولہ ہو گئی۔