سینڈی طوفان ، امریکہ میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم

America

America

امریکا (جیوڈیسک) سمندری طوفان سینڈی کے گزر جانے کے بعد شمال مشرقی امریکی ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔کئی علاقو ں میں لٹیروں نے امدادی اشیا لوٹ لیں ۔سینڈی سے پہنچنے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 20 سے 50 ارب ڈالر کے درمیان لگایا گیا ہے جبکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیاں بند رہنے کے نقصان کا اندازہ تقریبا 20 کروڑ ڈالر روزانہ ہے۔

نیویارک اور نیوجرسی میں ایندھن حاصل کرنے کے لئے پٹرول پمپوں پرجمع ہونے والے افراد میں جھگڑوں کی اطلاعات ہیں۔امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ نیوجرسی میں 60 فی صد جبکہ نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں تقریبا 70 فی صد پٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔

کئی جگہوں پر لگے خیموں میں مفت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنا یا گیا ہے جبکہ کئی ریاستوں میں امدادی اشیا پر لٹیرے بھی ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں۔نیوجرسی سے نیویارک تک ریل سروس کی مکمل بحالی میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔