شام،ایران مسئلہ،امریکی اور روسی صدور کی ملاقات

obama putin

obama putin

میکسیکو : (جیو ڈیسک) میکسیکو میں جاری جی20کانفرنس میں باراک اباما اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور باہمی تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا،اعلامیے میں ایران سے جوہری توانائی کے مسئلیکو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے6ممالک کے درمیان ماسکومیں جاری مذاکرات کو خوش آئند قراردیا گیا۔

شام میں جاری پرتشددواقعات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلامیے میں متفقہ طورپرملک کے مستقبل کے فیصلہ کا حقدار اس کے عوام کوقراردیا گیا،اس سلسلے میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

افغانستان میں مفاہمتی عمل میں افغان عوام کی شرکت کواس کی بنیاد قراردیتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پرزور دیا گیا۔