شام : باغیوں کا اہم فوجی چیک پوسٹ پرقبضے کا دعویٰ

Syria

Syria

شام(جیوڈیسک)شام کے باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ترکی کی سرحد سے متصل الیپو شہر میں ایک اہم فوجی چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی باغیوں نے دعوی کیا ہے کہ اہم فوجی چیک پوسٹ پر قبضے میں شدید لڑائی کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔

باغیوں کے ترجمان خالد یعقوب اویس نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد باغیوں کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور فوج اس چیک پوسٹ کو چھڑانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر قبضے کے بعد شامی فوج کو الیپو شہرسے نکالنے میں مدد حاصل ہوگی۔ حکومتی سطح پر باغیوں کے دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔