شاہ رخ فرح ایک بار پھرساتھ ساتھ ہیں

farah shahrukh

farah shahrukh

تقریبا ایک برس سے زیادہ سے شاہ رخ خان اور ان کی دوست ہدایت کار فرح خان کے کشیدہ تعلقات کی بات عام تھی۔
ایک وقت تھا کہ بالی وڈ میں شاہ رخ اور فرح خان کی دوستی مثالی تھی۔ دونوں نے ساتھ کئی فلمیں کیں لیکن کچھ ایسا ہوا کہ دونوں ایک دوسرے کا نام بھی لینا پسند نہیں کرنے لگے۔حال میں یہ کشیدگی اخبارات کی صفح اول کی سرخی اس وقت بنی جب ایک پارٹی میں شاہ رخ خان نے فرح خان کے خاوند کے ساتھ لڑائی جھگڑا کیا اور مبینہ طور پر نشے کے حالت میں انہیں مارا بھی۔اس خبر کے شائع ہونے کے بعد فرح خان کے بھائی ساجد خان اور شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے دونوں دوستوں کو شاہ رخ کے گھر بلا کر دوستی کرائی۔ دونوں گلے ملے، شکوہ شکایت کیں، روئے اور پھر کہا ہم ایک بار پھرساتھ ساتھ ہیں۔