شکاگو میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج،127پروازیں منسوخ

Snow In Chicago

Snow In Chicago

شکاگو میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،خراب موسم کے باعث ایک سو ستائیس پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔امریکی شہر شکاگو میں دو روز تک جاری رہنے والی برفباری سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔درجنوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔سڑکوں سے برف کو پگھلانے کے لئے نمک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

برفباری کے باعث شہر میں پچیس ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔محکمہ موسمیات نے آج سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔