شکاگو : نیٹو اجلاس کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں کی پولیس سے جھڑپیں

Strike

Strike

امریکہ : (جیو ڈیسک) شکاگو میں نیٹو اجلاس کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران جنگ کے مخالفین نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت عراق جنگ کے سابق فوجیوں نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے فوجی تمغے بھی وآپس کئے۔ کالے لباس پہنے چند مظاہرین نے پولیس پر پانی کی بوتلیں پھینکیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔