ضلع گجرات کی مسیحی برادری کے رہنماوں کا ایک اجلاس ہوا

گجرات(جی پی آئی)ضلع گجرات کی مسیحی برادری کے رہنمائوں کا ایک اجلاس ہوا یہ اجلاس مسیحی برادری کے راہنما عاشر وکٹر گل کی رہائشگاہ پہ ہوا ، اس اجلاس کی صدارت مسٹر مون شہباز نے کی ، اس میں لالہ موسیٰ کھاریاں سرائے عالمگیر ، جلالپور جٹاں ، کنجاہ ، شادیوال اور گجرات کے تمام مسیحی برادری کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر مسٹر مون شہباز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، ہمارے مذہبی راہنمائوں کے خلاف جو جھوٹے مقدمات درج کئے گئے احسان مسیح سندھو ، سلامت شفیع رانا اور مذہبی راہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ، اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور آئندہ ہم سب کو مل کر ایک لائحہ عمل بنانا ہو گا ، کہ کسی بھی مذہبی راہنما کے خلاف مقدمات درج نہ ہو سکے ، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ ضلع گجرات کے صدر احسان مسیح سندھو نے کہا میں ضلع گجرات کی تمام مسیحی برادری اور مذہبی راہنمائوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر حق اور سچ کی آواز بلند کیا ، ہمارے ساتھیوں نے ہمیشہ ہر حالات کا مقابلہ کیا ہے جو لوگ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا کر اپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں کل ان کو پھر عوام کی عدالت مین ووٹ کے لیے جانا پڑے گا ، فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہو گی ۔

اس موقع پر سلامت شفیع رانا نے کہا میں شکر گزار ہوں اپنے بھائی عاشر وکٹر گل کا جنہوںنے ہمارے لیے اور مذہبی رہنمائوں کے لیے یہ اجلاس بلایا ، جن لوگوں کو چرچ کی ممبر شپ سے خارج کر دیا گیا ہے ان کا مذہبی انتشار پھیلانے کا منصوبہ ہم ناکام کر دے گئے ، اس موقع پر عاشر وکٹر گل نے آنے والے تمام مسیحی برادری کے تمام راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اسی طرح ہم سب کو مل کر اپنے چرچ اور مسیحی برادری کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا ، اس موقع پر پادری فخر حامد ، پادری حفیظ گل ، پادری عمران گل کے لیے کام کرنا ہو گا ،اس موقع پر پادری فخر حامد ، پادری حفیظ گل ، پادری عمران گل ، پاسٹر ہارون اجمل ، یاسر وکٹر گل ، ایلڈر سلیم مسیح ، شوکت مسیح ، سموئیل ارشاد ، عدیل سموئیل ، احسان گل ، جنید جاوید ، الیاس بوٹا ، عمانیوائیل صنم نے شرکت کی اور دیگر شرکت بھی موجود تھے ۔