ضلع گجرات کے مایا ناز کے تعلیمی ادارے بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ مقابلہ حسنِ نعت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا

گجرات : ضلع گجرات کے مایا ناز کے تعلیمی ادارے بارہ دری کیمپس میں دسواں سالانہ مقابلہ حسنِ نعت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ پہلے روز خواتین کے مقابلہ حسن نعت کی صدارت ایڈمنسٹریٹر بارہ دری کیمپس و جنرل سیکرٹری بزمِ جمیل شہزاد شفیق نقشبندی نے کی۔ مہمانِ خصوصی ممتاز عالمِ دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیبِ سجادہ آستانہ عالیہ باولی شریف تھے۔یہ مقابلہ دوسیکشنوں میں منعقد ہوا۔ پرائمری سیکشن میں اول سحر طاہر سراج پبلک سکول دوم سیدہ ایمن فاطمہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس سوم اسمہ نور شوکت ماڈل ہائی سکول اور چہارم اسوہ علی فوجی فائونڈیشن ہائی سکول سیکنڈری سیکشن میں اول فریحہ امجد جناح پبلک سکول دوم مصفہ نور بارہ دری کیمپس چہارم ایمن طاہرہ سراج پبلک سکول، اقصہ پاکستان انٹرنیشنل سکول رہیں۔ ججز کے فرائض ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد عمران شاکر ، ممتاز شاعر سید عارف مہجور رضوی اور احمد فاروق نے سرانجام دیئے۔

مقابلہ کے تمام شرکاء کو خصوصی اسناد اور پوزیشن ہولڈر طالبات کو نقد انعامات دیے گئے اور اس مو قع پر ضلع بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں کرنل ریٹائرڈ محمد اسد عالم ، مسز رخسانہ قدیر ڈپٹی ڈی او زنانہ،  چوہدری محمد شریف پرنسپل قائد پبلک سکول ، سید انجم گیلانی مینیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم ایل کالج ،تنویر احمد آر ایم نیشنل بینک، شکیلہ چوہدری ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی گوجرانوالہ ، مسز ہمہ سہیل ، مسز نسیم خالد، حاجی اقبال گھمن ، ندیم بشیر نقشبندی، حاجی محمد وارث، کاشف انور، عاطف انور،محمد اکبر، مظہراقبال نقشبندی، اسد حفیظ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، شکیل احمد جنجوعہ، علی عمران قادری ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی سکول کی سٹاف زہرہ بی بی کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔

ممتاز ثناء خوانِ رسول محمد عمران شاکر نے خوبصور ت انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ جس سے حاضرین کی آنکھیں پر نم ہو گئیں۔ سکول کی شعبہ حفظ کی طالبات ربیعہ احمد، انزلنا ذوالفقار، تائبہ تنویر،  عیشہ تنویر، مریم طارق، شاہنور تصدق، ایمان فاطمہ، سحر آصف، حور شمائل، حاجرہ ثاقب، زرش سلمان اور آمنہ احمد کو قرآنِ پاک حفظ کرنے پر رضائے فضیلت اور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی طرف سے خصوصی اسناد دی گئیں۔ مقابلہ حسن نعت کے سلسلہ سکو ل کے سٹاف نے شہزاد شفیق کی سربراہی میں خوبصورت انتظامات کیے۔ پورے پنڈال کو پھولوں اور بینرز سے سجایا گیا۔ اور خصوصی طور پر شرکاء کے بیٹھنے کے لئے سیج سجائی گئی۔حاضرین کے لیے لنگر نقشبندیہ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔